مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبے بادغیس میں 2 مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے، صوبائی حکومت کے مطابق ان حملوں میں 14 پولیس اہلکار اور 7 حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروپ کے 7 اہلکار مارے گئے۔ ادھر افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپوں کے دوران 15 طالبان مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
مغربی افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1887122
آپ کا تبصرہ